کویت : کابینہ اگلے جمعرات کو32 ممالک پر داخلے کی پابندی کی فہرست کا جائزہ لے گی

مقامی اخبار القبس نے اطلاع دی ہے کہ وزرا کی کونسل نے آج پیر کے روز اپنے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا کہ اگلے جمعرات کو ملک میں داخلے پر پابندی عائد 32 ممالک کی فہرست کا جائزہ لیا جائے۔

باخبر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صحت کے حکام ممبران کونسلوں کو ممنوعہ  ممالک کی حیثیت  اور ان میں وبا پھیلنے کے صورتحال کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے جس کی بنیاد پر مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس فہرست میں تعداد میں کمی کا امکان ہے اور صحت کے حکام اس کا تعین کریں گے ، اور ملک میں کرونا کے نئے انفیکشن کی تعداد ، اور احتیاطی تدابیر کے نئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت کے بارے میں رواں ہفتے ایک رپورٹ پیش کی جائے گی۔

بحوالہ : القبس

اپنا تبصرہ بھیجیں