کویت نے اسرائیلی طیاروں کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

کوئی بھی اسرائیلی طیارہ کبھی ہماری فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتا، متحدہ عرب امارات کی پروازوں کیلئے ہمارے ملک کا فضائی روٹ استعمال بھی نہیں ہوتا: کویتی حکام

کویت نے اسرائیلی طیاروں کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، کویتی حکام کے مطابق کوئی بھی اسرائیلی طیارہ کبھی ہماری فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتا، متحدہ عرب امارات کی پروازوں کیلئے ہمارے ملک کا فضائی روٹ استعمال نہیں ہوتا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ مانیٹر کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت کے حکام نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی مسافر طیاروں کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ایک کویتی اخبار نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کویت کبھی بھی اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان پروازوں کیلئے کویت کی فضائی حدود کے استعمال کی ضرورت بھی نہیں پڑتی

بحوالہ : اردو پواینٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں