کویت: وزراء کونسل کے اجلاس میں کل اہم فیصلوں کا امکان پابندی کی زد میں آنے والے 32 ممالک اور 60 سال سے زائد عمر افراد کے بارے میں فیصلے ہو سکتے ہیں

کویت میں کل بروز جمعرات وزراء کونسل کے اجلاس میں انتہائی اہم فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ کووڈ 19 کے باعث پاندی کی زد میں آنے والے32 ممالک کے بارے میں کوئں اہم فیصلہ کیا جائے گا۔

امکان ہے کہ یہ پابندی ختم کر دی جائے گی یا اس کع نرم۔کر دیا جائے گا، علاوہ ازیں 60 سال سے زائد عمر افراد کے اقاموں کی تجدید۔کے حوالہ سے بھی کوئی اہم فیصلہ کیا جائے گا۔امید ہے کہ اس سلسلہ میں بھی تارکین وطن کو رعایات مل سکتی ہیں،

قبل ازیں کوہت حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ یکم جنوری 2021 سے ایسے افراد کے اقاموں کی تجدید نہیں کی جائے گی جن کی عمریں 60 سال یا اس سے زائد ہو چکی ہوں گی اور ان کے پاس یونیورسٹی ڈگری بھی موجود نہیں۔ کرونا کے علاج کیلئے ویکسین کویت میں 2021 کے موسم بہار یا گرما میں پہنچ جائے گی تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں