دکانوں ، ریستورانوں کے اوقات میں توسیع کی جاسکتی ہے۔۔۔کویت کابینہ

روزنامہ القبس کی خبر کے مطابق ، حکومت کویت صبح 6 بجے سے شام 10 بجے تک دکانیں اور ریستوراں کھولنے پر غور کر رہی ہے اور یہی بات سپر مارکیٹوں اور بڑے اسٹوروں پر بھی لاگو ہو گی۔
قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ اس فیصلے کے تحت مالز میں موجود دکانوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت کے سابقہ فیصلوں کے مطابق ، دکانوں اور ریستوراں کو رات 8 بجکر 30 منٹ پر کاروبار بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں