اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ ء خیال

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں۔ حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا دکھائی دے گا۔ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں شہری آبادیوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سعودی وزیر توانائی عزت مآب جناب عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز السعود اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے متوقع دورہ ء پاکستان کے دوران ان دونوں شخصیات سے ملاقات کے متمنی ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے سعودی سفیر سے سعودی فرمانروا کنگ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ کثیر تعداد میں پاکستانی سالہا سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے چلے آرہے ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ سعودی حکومت کرونا وبائی صورتحال میں بہتری کے بعد ملازمتوں سے برخاست کیے گئے پاکستانی ورکرز کی واپسی اور روزگار کی دوبارہ فراہمی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرے گی۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں