وزارت داخلہ نے یکم ستمبر 2020 سے کویت کے اندر موجود غیر ملکیوں کے معیاد ختم ہونے والے اقاموں کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کر دی

وزارت داخلہ نے آج باضابطہ اعلان کیا ہے کہ یکم ستمبر 2020 سے کویت کے اندر موجود غیر ملکیوں کے معیاد ختم ہونے والے اقاموں کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کی جائے گی
وزارت داخلہ نے اس سے پہلے 31 اگست تک تمام اقامہ اور ویزوں کی مدت میں توسیع کی تھی اور قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ مزید توسیع نہیں دی جائے گی تاہم گزشتہ روز وزارت داخلہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مزید 3 ماہ کے لئے ویزوں میں توسیع کی منظوری دی ہے ۔ تاہم یہ توسیع صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو کویت میں موجود ہیں اور کویت سے باہر جن کے اقامے ختم ہو گئے ہیں وہ اس سہولت سے مستثنی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں